20 جولائی 2012 - 19:30

روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے شام کے بارے میں مغربی ممالک کے ناپاک عزآئم پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں مغربی ممالک کے جارحانہ اور معاندانہ عزائم کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔

ابنا: روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے شام کے بارے میں مغربی ممالک کے ناپاک عزآئم پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں مغربی ممالک کے جارحانہ اور معاندانہ عزائم کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں سکیورٹی کونسل سے باہر ہر اقدام مغربی ممالک کے لئے مہنگا پڑےگا۔

پوٹی نے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوٹین شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ضروری سمجھتے ہیں کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کی حمایت ترک کردیں انھوں نے کہا کہ شام میں القاعدہ کے دہشت گرد سرگرم عمل ہیں جنھیں امریکہ، اسرائیل اور سعودی  عرب و قطر کی پشتپناہی حاصل ہے۔ سکیورٹی کونسل نے کل شام میں اپنے مبصرین کے مشن کی مدت میں  ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

.......

/169